Latest News

اسامہ کو قتل کرنے کے دعویدارنیوی اہلکار کیخلاف کارروائی کرینگ

امریکی حکام نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے قتل کے دعویدار سابق نیوی اہلکار کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔نیوی کے ترجمان ریان پیری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ راب اونیل نے اسامہ بن لادن کیخلاف ہونے والے2011ء کے آپریشن کے حوالے سے اہم راز افشاءکیا ہے جس پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ نیول کریمینل انوسٹیگیشن سروس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ راب اونیل نے ممکنہ طور پراہم اطلاعات ایک ایسے شخص کے حوالے کیں جو ان کے حصول کا مجاز نہیں تھا۔38 سالہ راب اونیل گزشتہ ماہ اس وقت عالمی منظر نامے پر ابھرا جب اس نے کہا کہ اس نے 2011ء میں ایبٹ آباد میں اپریشن کے دوران القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کو پیشانی پر گولی مار کر قتل کیا تھا

No comments:

Post a Comment

BBC NEWS Designed by https://www.facebook.com/umar.mughal45 Copyright © 2014

Theme images by jwebb. Powered by Blogger.